راوی روڈ ٹول پلازہ عملے کا مزدا ڈرائیور پر تشدد،پولیس اہلکار تماشا دیکھتا رہا

راوی روڈ ٹول پلازہ عملے کا مزدا ڈرائیور پر تشدد،پولیس اہلکار تماشا دیکھتا رہا
کیپشن: City42- Mazda Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) بتی چوک پل پرقائم راوی ٹول پلازہ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب پلازے کے عملے نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر مزدا ڈرائیور کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس اہلکار قریب کھڑا تماشا دیکھتا رہا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

سٹی 42 کے مطابق رنگ روڈ پر نئے ٹھیکے کے بعد بند روڈ اور ملحقہ روڈز پر ٹھیکیدار نے ناجائز ٹول پلازہ قائم کیے اور ٹیکس جمع کرنا شروع کردیا، منی مزدا ایسوسی ایشن کے احتجاج کے بعد بند روڈ پر ٹول پلازہ ختم کردیا گیا تاہم بتی چوک، پرانا راوی پل، سگیاں اور بابو صابو پر بدستور ٹول پلازے قائم ہیں جو رنگ روڈ کا حصہ نہیں ہیں، ان ٹول پلازوں پر موجود ٹھیکیدار کے کارندے غنڈہ گردی کرکے گاڑیوں، مزدا اور ٹرک ڈرائیوروں سے زبردستی ٹول ٹیکس وصول کرتے ہیں جس پر لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔

خبر پڑھیں۔۔آئی جی پنجاب کو معذور کی فریاد نہ سننا مہنگا پڑ گیا، توہین عدالت کی زد میں آگئے

سٹی فوٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹھیکیدار کے کارندے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ قریب ہی کھڑا پولیس اہلکار تماشا دیکھ رہا ہے۔