عیشہ خان: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پرشہرکی مساجد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، اے کیٹیگری کی 113 مساجداورامام بارگاہیں حساس قرار، 2 ہزارسےزائد پولیس اہلکار اور15 ہزار رضاکاروں نے ڈیوٹی دی۔
یہ بھی لازمی دیکھیں:
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔ اے کیٹیگری کی 113مساجد کوحساس قراردیاگیا۔ بی کیٹیگری میں 769مساجدشامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 3 ہزار682مساجداورامام بارگاہیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بننے کا جنون، کپتان نے حکومت چلانے کا منصوبہ بنا ڈالا
واضح رہے کہ دوہزارسےزائد پولیس اہلکارکومختلف مساجداورامام بارگاہوں پرتعینات کیاگیا۔ڈولفن،پیرو،ایلیٹ فورس بھی پٹرولنگ کرتی رہی۔ حساس مقامات پراضافی نفری نے ڈیوٹی دی۔ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ 15 ہزارسےزائدرضاکارسکیورٹی پوائنٹس پرتعینات کیے گئے۔