ماں کی تلاش ،داد رسی کیلئے شہری سٹی42 آفس پہنچ گیا

ماں کی تلاش ،داد رسی کیلئے شہری سٹی42 آفس پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: رُکیہ بی بی نامی خاتون کی گمشدگی کا معاملہ، شہری داد رسی کیلئے 42آفس پہنچ گیا، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ سے 10 سالہ گمشدہ بچی کو لواحقین کی تلاش۔ 

تفصیلات کے مطابق فتح گڑھ کا رہائشی شکیل احمد داد رسی کیلئے سٹی فورٹی ٹوآفس پہنچا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ رکیہ بی بی کاذہنی توازن درست نہیں اور وہ 14 مئی 2018 سے لا پتہ ہے۔ رکیہ کی عمر 60 سال ہے جبکہ اس نے نیلے رنگ کی شلوار اور پھولوں والی قمیض پہن رکھی ہے۔ شہری نے اپیل کی ہے کہ اس کی والدہ کے بارے میں کسی کو معلومات ہوں تووہ جہانگیر جنرل سٹور محلہ فتح گڑھ یا موبائل نمبر 03214864533 پر رابطہ کر کے اطلاع دے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن پیکج ون کے بعد پیکج ٹو کے ٹیسٹ رن کی تیاریاں شروع 

 دوسری جاںب تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے 10 سالہ گمشدہ بچی کو لواحقین کی تلاش ہے۔ پولیس اہلکار لواحقین کی تلاش کے لیے بچی کو سٹی فورٹی ٹو کے دفتر لے آئے۔ اےایس آئی بابر حسین کے مطابق ون فائیو کی کال پر ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے گمشدہ لاوارث بچی کو اپنی تحویل میں لیا۔ جس کے بعد بچی کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بچی اپنا نام نہیں بتا سکتی اور اس نے گلابی رنگ کی شرٹ اور سفید پاجامہ پہنا ہوا ہے۔ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیاہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے ورثا تھانہ نصیر آباد اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر موبائل نمبر 03087777860 پر رابطہ کر یں۔