اورنج لائن پیکج ون کے بعد پیکج ٹو کے ٹیسٹ رن کی تیاریاں شروع

اورنج لائن پیکج ون کے بعد پیکج ٹو کے ٹیسٹ رن کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: اورنج ٹرین کا سکیم موڑ سے علی ٹائون رائیونڈ تک آزمائشی سفر تئیس مئی کو متوقع ہے۔ تفصیلی ٹیسٹ رن آئندہ تین ماہ تک متواتر چلتا رہے گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین منصوبہ کے کلائنٹ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، کنٹریکٹر ایل ڈی اے اور چینی کنٹریکٹرز سی آر نورینکو کے مابین اہم اجلاس میں اورنج لائن پیکج ٹو کے آزمائشی سفر کا دن مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018 کو پرامن بنانےکیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سرگرم

تئیس مئی کو اورنج لائن پیکج ٹو کے روٹ سکیم موڑ اسٹیشن 18 سے علی ٹائون اسٹیبلنگ یارڈ اسٹیشن چھبیس تک ٹیسٹ رن ہوگا۔ اورنج لائن کے پیکج ٹو کے آزمائشی سفر پر وزیراعلیٰ سمیت چینی ماہرین سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

پڑھنا مت بھولئے:  اوورسیز پاکستانی ملک کا وقار اور اعزاز ہیں: گورنر پنجاب

ذرائع کے مطابق حکومت کے ختم ہونے کی مدت سے قبل پیکج ون اور ٹو کا شارٹ ٹرم ٹیسٹ رن مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ تفصیلی ٹیسٹ رن آئندہ تین ماہ تک متواتر چلتا رہے گا۔