ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پاکستان کا “آپریشن غضب اللحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

حکومتِ پاکستان کا “آپریشن غضب اللحق” میں عارضی وقفے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : حکومتِ پاکستان کی جانب سے “آپریشن غضب اللحق” میں عارضی وقفے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن میں 18 تا 24 مارچ تک وقفہ ہوگا۔ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ 

حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسلامی اقدار اور خیر سگالی کے تحت کیا گیا۔ کسی بھی سرحد پار حملے کی صورت میں آپریشن فوری بحال ہوگا، ڈرون حملہ یا دہشتگردی کے واقعے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ “آپریشن غضبُ الحق” دوبارہ شدت کے ساتھ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔ 

پاکستان نے عید سے قبل امن کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا، 18/19 مارچ کی رات سے 23/24 مارچ تک وقفہ نافذ العمل ہوگا۔