سٹی 42: بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا طبی معائنے مکمل کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہوگئی ۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی ۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں چار ڈاکٹرز اور طبی عملہ شامل تھے ۔
میڈیکل ٹیم نے دو گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا ۔
میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ خصوصی آلات سے لیس ایمبولینس گاڑی بھی ہمراہ لائی تھی ۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں ماہرین امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف شامل تھے ۔