ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خاتون خودکش بمبار گرفتار

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خاتون خودکش بمبار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان میں سکیورٹی فورسزنےبڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خاتون خودکش بمبار کوگرفتارکرلیا۔

خاتون خودکش بمبارکی گرفتاری سے کالعدم بی ایل اے اور بی وائے سی  کا لاپتہ افراد کے حوالے سے بیانیہ بھی بے نقاب ہوگیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہاہے۔ 

خضدار کی رہائشی 19 سالہ لائبہ نے اس موقع پر کہا کہ خودکش بمبار بننے کیلئے ذہن سازی کی گئی، کمانڈر ابراہیم کی تنظیمی باتوں سے متاثر ہوکرخود کش مشن کیلئے تیار ہوئی۔ لائبہ نے تمام خواتین سے غلط سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کارروائیوں سے دور رہیں۔