سٹی 42: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ارم کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ۔
ایمرجنسی 15 کال موصول ہوتے ہی پولیس کی فوری کارروائی کی گئی ۔ نتھوکی گاؤں میں خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ارم کو قتل کر دیا۔
ہڈیارہ پولیس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا،شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے ۔
گھریلو تشدد کے کیسز کو سنجیدگی سے لیکر فوری رسپانس یقینی بنایا جا رہاہے ۔