ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی جانب سے وکیل فیصل ملک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدم حاضری پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ فریز کر دیا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں استغاثہ کے ایک وکیل پر جرح باقی ہے، وکیلِ صفائی استغاثہ کے 17 گواہان پر جرح مکمل کر چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer