( سٹی42)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیرِ سماعت سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کیس میں مقتولہ کے والد کا بیان سامنے آگیا ۔
مقتولہ کے والد یوسف حسن نے اپنے عدالتی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی ثنا یوسف کے ساتھ سیکٹر جی-13 میں رہائش پذیر تھے، ثنا یوسف ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں۔
مقتولہ کے والد یوسف حسن کے مطابق وقوعہ والے دن میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیاتھا،شام کو مجھے میری اہلیہ نے کال کرکے بتایاکہ نامعلوم شخص نے بیٹی کو گولی مار دی ہے،بیٹی کو کے آر ایل ہسپتال لےکر جایاگیاجہاں طبی عملے نے معائنہ کرکے بیٹی کو ایکسپائر قرار دیا اورپولیس سے رابطہ کرنےکاکہا۔
مقتولہ کے والد یوسف حسن نے اپنے بیان میں کہاکہ بیٹی کی ڈیڈ باڈی پمز منتقل کی گئی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا،میں نے بیٹی کے موبائل فون پولیس کے حوالے کیے،پولیس نے جائے وقوعہ کی بھی رپورٹ بنائی۔