ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد نے کی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور جماعت اسلامی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل عمران عارف رانجھا نے عدالت سے جواب جمع کروانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت دی۔