ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹریفک پولیس کی ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کاروائیاں،جرمانوں کی وصولی تیز

 ٹریفک پولیس کی ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کاروائیاں،جرمانوں کی وصولی تیز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی وصولی کے لیے ٹریفک پولیس نے فعال کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران سوا لاکھ گاڑیوں سے جرمانوں کی رقم وصول کی گئی، جبکہ روزانہ اوسطا ریکوری 10 لاکھ روپے سے بڑھ کر سوا کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق 50 وارڈنز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ای چالان ڈیفالٹرز کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ان ٹیموں کے علاوہ ون ایپ استعمال کرنے والے وارڈنز بھی ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جس سے جرمانوں کی وصولی میں مزید بہتری آئی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی جرمانوں کی ریکوری یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ قوانین کی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کیا جا سکے اور ٹریفک کے نظام میں نظم قائم رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد نہ صرف جرمانوں کی وصولی ہے بلکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے احترام کا شعور پیدا کرنا اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا بھی ہے۔