سعید احمد:مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال کے باعث پاکستان بھر سے آج مختلف ممالک کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 92 دوطرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ اور بحرین کیلئے 18 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور دیگر ممالک کیلئے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین اور مسقط کیلئے 28 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، دبئی اور ابوظہبی کیلئے 16 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید برآں، ملتان ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کیلئے 6 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
تاہم فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بھی مشرقِ وسطیٰ کیلئے پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔