سٹی42: نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسرے ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفرین کو ٹِم سائفرٹ نے ایک اوور میں چار چھکے مار دیئے۔
نیوزی لینڈ کے ٹؤر پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم آج دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی میزبان ٹیم سے ہار گئی۔
آج کا ٹی ٹونٹی میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 15 اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 135 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کا دیا ہوا 136 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بلیک کیپس کے اوپنر ٹِم سائفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور میڈن کیا۔
دوسرے اوور میں سیفرٹ نے چار چھکے مار کر (جن میں سے ایک 119 میٹر طویل چھکا بھی ہے) 26 رنز بنا ڈالے۔
ٹِم سائفرٹ نے آج کے میچ میں 22 گیندوں سے 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 13.1 اوور میں حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔