ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اخلاقی پرفارمنسز ، معروف اسٹیج اداکاراؤں کیخلاف شکنجہ تیار

غیر اخلاقی پرفارمنسز ، معروف اسٹیج اداکاراؤں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے والی مزید پانچ اداکاراؤں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔

اداکارہ سلک جٹ، خوبصورت کیف، شیزہ جٹ، ثوبیہ خان ٹو  اور  زارا خان  شامل ہیں، ان تمام اداکاراؤں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز کی ویڈیوز حاصل کر لیں گئیں۔

خواتین اداکاراوں کے ساتھ مرد فنکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز بھی شامل ہیں، اداکار سرفراز وکی، وکی کوڈو ، راشد کمال،تسلیم عباس اور سجاد شوکی بھی پابندی کا شکار ہونے کو تیار ہیں۔

آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر ان سب فنکاروں کو پرفارمنسز سے روک دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ خوشبو خان، ندا چوہدری اور آفریں خان کو پہلے ہی عید الفطر کے ڈراموں میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔