ارشد کوٹگلہ: تلہ گنگ میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم،16 افراد زخمی ہوگئے۔
دو گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کئے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی کر دئیے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں 6خواتین اور 10 مرد شامل ہیں، ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو کر نےوالوں کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔