سٹی42: پاکستان کے دورے پر موجود بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صوتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں بڑھے ہوئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیر متزلزل کوششوں کی تعریف کی۔