ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی تحریک عدم اعتماد کیلئے نئی حکمت عملی کی تیاریاں

حکومت کی تحریک عدم اعتماد کیلئے نئی حکمت عملی کی تیاریاں
کیپشن: Bani Gala Ijlas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:وزیر اعظم عمران خان کو عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی بریفنگ ، تحریک عدم اعتماد کا واحد حل مستقل تاخیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عدم اعتماد تحریک کو ناکام بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ایجنڈا پر لایا جائیگا۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے تجویز دی کہ اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد اسپیکر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کو دوبارہ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن دینا ہوگی۔ دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان  نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام  بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

اس کےعلاوہ اجلاس میں سندھ گورنر راج لگانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے 27مارچ کو ڈی چوک میں بھر پور اجتماع کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔