ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت شہر میں ہلکے بادل رہیں گے لیکن شہر میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے وقت ہلکے بادل رہیں گے لیکن بارش کا امکان نہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح آج صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد ملک نے 24 نیوز کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 21 مارچ سے بارش کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں کو سلسلہ ہٹ کرے گا اور پھر پورے پنجاب تک پھیل جائے گا۔ 21 مارچ کی رات سے 24 مارچ تک ملک کے بیشترعلاقوں میں اچھی بارش ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلند بالا پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھی اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کشمیر کے علاقوں میں بھی بارش ہوگی  جبکہ مری اور نتھیا گلی کے پہاڑوں پر برفباری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔