عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو امداد دینے کا اعلان

 عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو امداد دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امداد دینے کا اعلان کردیا۔

ورلڈ بینک 18 کروڑ 80لاکھ ڈالرز جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 5 کروڑ ڈالرز فوری طور پر فراہم کرے گا۔ اے ڈی بی مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔ دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔ 

اس سے پہلے چین بھی کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث خراب صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان سمیت غریب ممالک کےقرضے معاف کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان حالات میں ملکی معیشت پر اثر آئے گا جس کے لیے  اقتصادی کمیٹی بنائی ہے، ائیرلائنز سمیت کئی انڈسٹریز کو کورونا وائرس سے نقصان ہوا ہے اور ہماری معیشت ویسے ہی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کی برآمدات بہت دیر بعد بڑھنا شروع ہوئی تھیں لیکن ہمیں نظر آرہا ہےکہ برآمدات پر کورونا وائرس کا اثر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر روز اقتصادی کمیٹی دیکھے گی کہ کون کون سے شعبے متاثر ہورہے ہیں اور ان کی کیا کیا مدد کرنی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، دنیا بھر میں قاتل وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 9 ہو گئی ۔ اٹلی میں مزید 345 افراد جان سے گئے ،مرنے والوں کی تعداد 2503 ہو گئی ۔ ایران میں مزید 135، اسپین میں 191، افراد ہلاک ، چین میں مزید گیارہ افراد کی جان چلی گئی ،مرنے والوں کی تعداد 3237 ہو گئی ۔ جرمنی اور جنوبی کوریا میں 9،9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سوئٹزرلینڈ میں مزید 8 افراد ہلاک ، کینیڈا میں چار ، ملائشیا میں 2،جاپان ،سویڈن ،آسٹریا میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ 

کورونا پاکستان کے بھی چاروں صوبوں میں پھیل چکا ہے ۔ایران سے آنے والے 143زائرین میں وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی ۔  مظفرگڑھ کے ترکی اسپتال میں 18 مریضوں میں کرونا وائرس  کی تصدیق ہوگئی۔ لاہور اورآزاد کشمیر میں بھی ایک ایک مریض سامنے آچکا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پندرہ ، بلوچستان میں دس ، اسلام آباد میں چار ،گلگت میں تین کیسز سامنے آئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔