ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تمام سرگرمیاں ملتوی

کورونا وائرس، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تمام سرگرمیاں ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مارچ اور اپریل کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تمام صوبائی، ضلعی ایسوسی ایشنز اور کلبز کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں، پی سی بی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کھلاڑیوں کو انفرادی ٹرینگ پلانز بھیج دئیے گئے ہیں اوران کو اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں احتیاطی تدابیرپرعمل شروع کردیا گیا تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر داخل ہونے سے قبل ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں ملاقاتی حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔