ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، اندرون ملک سفر کرنیوالوں پر پابندی

کورونا وائرس، اندرون ملک سفر کرنیوالوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پرلاہور ایئرپورٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی، کورونا وائرس کے سدباب کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے بعد اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی اسکریننگ بھی شروع کر دی گئی،ایئرہورٹ پرایک مسافر کے ساتھ ایک وزیٹر کے داخلے کےاحکامات پرعملدرآمد کیا جانے لگا،مسافروں کی رہنمائی کے لیےایئرپورٹ کی حدود اور اطراف میں فلیکسز آویزاں کر دئیےگئے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کےمطابق سیکرٹری سول ایوی ایشن کی ہدایت پر انسداد کورونا کےلیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،ایئرپورٹ پر کم سے کم رش کےلیے ایک مسافر کے ساتھ ایک ہی وزیٹر کواندر آنے کی اجازت ہو گی،ملک بھر کےایئرپورٹس سے اندرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer