کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے: میگھا

کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے: میگھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی ناموراداکارہ اور گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ ہمیں خود کو صاف رکھنا ہے اور احتیاط کرنی ہے جو بہت ہی ضروری ہے کیونکہ احتیاط نہیں کریں گے تو جان سے بھی جا سکتے ہیں، حکومت کو جو کرنا ہے وہ کررہی ہے لیکن ہمیں خود بھی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے تاکہ اس کورونا وائرس سے بچا جا سکے .

انہوں نے کہا کہ ہمیں افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے، بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر یا بات کو سوشل میڈیا کی زینت نہیں بنانا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer