سٹی 42 : ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 اور 20 کے دو افسران کے تقرروتبادلے کردیے گئے ۔
گریڈ 20 کے افسر محمد ماجد کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلزفائیولاہور تعینات کر دیا گیا ۔ محمد ماجد کی لاہور میں بطور کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز 5 تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس کے علاوہ گریڈ 19 کے افسر ملنگ جان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز فور اسلام آباد کااضافی چارج دیدیا گیا، ملنگ جان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ٹو اسلام آباد کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیا ۔
ایف بی آر کی تبدیل ہونے والے افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایات کردی گئیں ۔