اویس کیانی :مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے۔
آزاد کشمیر میں ہونےوالے عام انتخابات کیلئے 37 حلقوں کیلئے ٹکٹس جاری کیے گئے،ن لیگ نے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
ن لیگ کی پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر 37 حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹ منظور کر لئے گئے اورنواز شریف نے منظور شدہ امیدواروں کی فہرست پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔
میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، پونچھ، مظفرآباد، نیلم، حویلی اورجموں سمیت مختلف حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔