ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اداکارہ 35 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکی اداکارہ 35 سال کی عمر میں چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہالی ووڈ کی سابق چائلڈ اسٹار اور معروف اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں چل بسیں، جس کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔

ان کے بوائے فرینڈ رائے ہرنینڈز کے مطابق ڈیوگ چیس گزشتہ کچھ عرصے سے شدید بیماری میں مبتلا تھیں اور رواں ماہ کے آغاز میں انہیں لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ گردن توڑ بخار اور خون میں انفیکشن ( سیپٹیسیمیا) کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔

ڈیوگ چیس نے کم عمری میں ہی شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ انہیں سب سے زیادہ پہچان 2002 میں ریلیز ہونے والی مشہور اینی میٹڈ فلم لیلو اینڈ اسٹیچ میں مرکزی کردار " لیلو" کو اپنی آواز دینے پر ملی۔

بعد ازاں انہوں نے اسی کردار پر مبنی ٹی وی سیریز اور دیگر پروجیکٹس میں بھی آواز کی خدمات انجام دیں، جس سے وہ دنیا بھر میں مداحوں کی پسندیدہ شخصیت بن گئیں۔

ان کے گزر جانے  کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر افسوس اور خراجِ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت سے افراد نے ان کی فنی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اسے تفریحی صنعت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔