ویب ڈیسک:ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ نئی کم سطح پر آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 70 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 144 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور ڈالر کی مضبوطی جیسے عوامل قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔