ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گول گپے کھانے سے 19 افراد ہسپتال داخل

گول گپے کھانے سے 19 افراد ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست تلنگانہ میں پانی پوری(گول گپے) کھانے سے 19 افراد کی طبیعت بگڑ گئی جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

  رپورٹس کے مطابق مقامی ایم ایل اے اور بی آر ایس کے کارگز اں صدر کے ٹی آر نے پانی پوری کھانے سے کئی لوگوں کے بیمار ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے واقعے کی تفصیلات جاننے کیلیے ڈاکٹروں، حکام اور مقامی رہنماؤں سے رابطے کیے۔

 کے سی آر نگر میں ایک ریڑھی والے سے پانی پوری کھانے کے بعد 12 بچے اور 7 بڑے بیمار ہوگئے، بچوں کو گزشتہ رات سرسلہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ دیگر افراد کو بھی اسی ہسپتال لایا گیا۔

 اس وقت ہسپتال میں کُل 19 افراد زیرِ علاج چل رہا ہے، ڈاکٹروں نے کے ٹی آر کو یقین دہانی کروائی کہ ان میں سے کوئی بھی خطرے میں نہیں ہے اور سبھی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

 کے ٹی آر نے بی آر ایس کے ضلعی صدر اور سینئر رہنما تھوٹا اگیا کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس واقعے میں بیمار ہونے والے افراد کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔

 انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر ہسپتال جائیں، متاثرین کی عیادت کریں اور انہیں بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پارٹی کی طرف سے مدد فراہم کریں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer