ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح، صدرمملکت کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح، صدرمملکت کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

 صدرمملکت آصف علی زرداری کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا۔  آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی۔ 

 صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں۔