سٹی42: اسلام آباد کے جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں آج بدھ کے روز خاتون جج دھمکی دینے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی لیکن ملزم کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی عملاً سماعت نہ ہو سکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کے سبب مزید 2جولائی تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے بانیعمران خان نے اپنے خلاف مقدمہ سننے والی خاتون جج کو دھمکی دی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ بن گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت ہوئی لیکن ملزم عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہونے کی وجہ سے عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ملزم کو مقدمات کی سماعت کے لئے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے عدالتوں میں نہیں لایا جاتا بلکہ عدالتیں ان کے مقدمات کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل جاتی ہیں۔
اس مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا، اس وجہ سے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔
بانی کیخلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ہوا تھا۔