ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کا قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کا قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت  ہوئی ، عدالت نے ملزم چوہدری تنویر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا 

عدالت کا ملزم کو20 جولائی کوتفیشی پیش رفت رپورٹ سمیت دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، پولیس نے چوہدری تنویر کو عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، پولیس نے ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سول جج احسن رضا نے کی

چوہدری تنویر کے خلاف تھانہ سول لائنز میں قتل کا مقدمہ درج ہے