طاہر جمیل:ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروئیاں،102املاک سربمہر کا سلسلہ جاری ہے۔،غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہیں،ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،قائد اعظم ٹاؤن،شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ، نیو مسلم ٹاؤن، سبزہ زار ،غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر درجنوں املاک سربمہر،گلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 41املاک سربمہر کی گئیں،قائداعظم ٹاؤن میں 2درجن سے زائد املاک سربمہر کر دی گئیں۔
شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ،نیو مسلم ٹاؤن میں 18املاک سربمہر،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 31املاک سیل کئے گئے،سیل کی گئی املاک میں سکول،کلینک، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ شامل ہیں،سینٹری والیکٹرک شاپس، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔