ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرمسلم افراد کیلئے’اقلیت‘یا’مینارٹی‘کی مشترکہ اصطلاح استعمال کی جائے: صوبائی وزیرتعلیم

غیرمسلم افراد کیلئے’اقلیت‘یا’مینارٹی‘کی مشترکہ اصطلاح استعمال کی جائے: صوبائی وزیرتعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اجلاس کے دوران ہدایت جاری کی کہ غیرمسلم افراد کے لیے ہندو یا کرسچن جیسے انفرادی الفاظ کے بجائے "اقلیت" یا "مینارٹی" کی مشترکہ اصطلاح استعمال کی جائے، تاکہ تمام مذاہب کے افراد کے وقار کا یکساں خیال رکھا جا سکے۔

وزیرتعلیم راناسکندرحیات کی زیرصدارت پیکٹاکےبورڈآف گورنرزکااجلاس ہوا ،اجلاس میں اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اسسمنٹ کیلئےگلوبل ماڈل کے مطابق جائزےکافریم ورک بنایاجائے،ٹیچرٹریننگ گلوبل ماڈل کےجدیدپیٹرن کےمطابق کی جائے۔

وزیرتعلیم کی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن،پی سی ٹی بی ،قائدکےتمام افسران کی ڈیپوٹیشن پرنظرثانی کی ہدایت کردی،وزیرتعلیم کی پیکٹاکےبورڈآف گورنرزکی اقلیتی خاتون رکن کواکیڈمک کمیٹی میں شامل کرنیکی ہدایت جاری کر دی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اقلیتی خاتون ممبرآفیسرکونصابی کمیٹی میں شامل کرکےآراءسےاستفادہ کیاجائے۔