فاران یامین: لاہور میں فیکٹری ایریا پولیس نے ایک مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ریڈ کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا.
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنی 2بیٹیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں بھی ملوث نکلا ،مارے جانے والے ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی،ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ہلاک ملزم کے 2مفرور ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی،ملزم رفیق کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات درج تھے۔