یونان کشتی سانحہ، ایک اور انسانی سمگلر شیخوپورہ سےگرفتار

FIA arrests a human smuggler in Shakhupura, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر انسان سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو بیرون ملک بھجوانے والے مرکزی کردار طلحہ شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم طلحہ شاہ زیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فاروق آباد کے رہائشی زاہد اکبر سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 65 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے زاہد اکبرکو لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا جبکہ ملزم طلحہ شاہ زیب کےوالدین اٹلی میں مقیم ہیں۔