ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے سہارا یتیم بچوں کو ایک اور’اپنا گھر‘مل گیا

Abrar inaugurated a shelter home for kids, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: المرا  فاؤنڈیشن نے بے گھر یتیموں کے لیے اپنے 5ویں گھر کا آغاز کردیا، جہاں یتیموں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

 المرا فاؤنڈیشن کے تحت بنائے گئے پانچویں گھر کا افتتاح معروف گلوکار ابرار الحق نے کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران ابرارالحق نے کہا کہ میں اس نیک مقصد کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں اور میری ہر ممکن مدد اس مقصد کے ساتھ ہے۔چیئرمین المراء فاؤنڈیشن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں  ایک ایسے مشن کیلئے منتخب کیا ہے جو رسول اللہ ﷺ کے بہت قریب تھا ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔