سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ اپنے پیچھے لاتعداد بیماریاں چھوڑ گیا

BIPARJOY AFTERMATHS, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امین ڈیپلائی:سمندری طوفان بپرجوائے اپنے پیچھے لاتعداد بیماریاں چھوڑ گیا، بارشوں کے بعد ضلع بھر میں گیسٹرو تیزی سے پھیلنے لگا۔

 طوفان بپرجوائے اپنے انجام کو پہنچ گیا لیکن اپنے پیچھے لاتعداد بیماریاں چھوڑ گیا، سمندری طوفان کے باعث شدید طوفانی بارشوں نےاپنا رنگ دیکھانا شروع کردیا ہے، بارشوں کے بعد ضلع عمر کوٹ بھر میں گیسٹرول تیزی سے پھیلنے لگا، ایک روز کے دوران 100 سے  زائد گیسٹرول کے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، گیسٹرول سے متاثرہ مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

 ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث مضرصحت پانی پینے سے گیسٹرول کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گیسٹرول کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، شہری احتیاط کریں پانی ابال کراستعمال کریں۔