گارڈن ٹاون میں ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

Police encounter, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گارڈن ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کے دوران اے ایس آئی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
مقابلہ کے دوران سی پی او دفتر کا اےایس آئی ظہیرزخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر احمد کی پنڈلی پر مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی۔

انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی.