عامر خان کی فیصل خان سے برسوں بعد صلح ہوگئی

عامر خان کی فیصل خان سے برسوں بعد صلح ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی اپنے چھوٹے بھائی فیصل خان سے برسوں بعد ایک فیملی تقریب کے دوران صلح ہوگئی جس میں دونوں ایک دوسرے سے گلے ملے۔

عامر خان اور فیصل خان بھارتی فلمی صنعت کی نمایاں شخصیات میں سے ہیں جن کے درمیان گزشتہ برسوں سے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے اور دونوں کے درمیان دشمنی اور اختلافات کی خبریں آتی رہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کے موقع پر ایک خاندانی تقریب میں تھے جہاں دونوں بھائیوں کے گلے ملنے کے منظر کی تصویر کشی کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عامر خان کی بہن نکھت ہیگڈے نے انسٹاگرام پر فیملی ری یونین کی تصاویر شیئر کیں۔ عامر خان پیلے رنگ کا کرتا اور سرخ شلوار میں ملبوس تھے جب کہ ان کے بھائی فیصل نے کالی شرٹ اور سفید پتلون پہنی ہوئی تھی۔

عامر خان اور فیصل خان دونوں تصویر کے لیے اپنی والدہ کے پاس بیٹھے پوز دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ نکھت نے تصویر کا کیپشن دیا، “امی کی سالگرہ کا جشن۔”