(ویب ڈیسک)پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہے،ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی چودھری ظہیر نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کا ساتھ دینے کا غیر مشروط اعلان کردیا.
پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نےضمنی الیکشن میں پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا،دونوں جماعتیں مل کر تحریک انصاف کے کرنل شبیر اعوان کے خلاف الیکشن کریں گی۔
راجہ صغیر احمد کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیٹ چھوڑنا پڑی تھی ۔راجہ صغیر احمد نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔