ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری

Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بجلی صارفین کے لیے بری خبر ,بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے  اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابقمئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی۔نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔سی پی پی اے کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔