اہم سیاسی رہنمادولہابن گئے

jamshed dasti
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر ڈوگر:عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی کی بارات,عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دلہا بن گئے.

تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشیددستی بارات لے کر مظفرگڑھ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئے۔اس دوران نمائندہ سے بات ہوئےجمشید دستی اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ آج مجھے میری والدہ کی بہت یاد آرہی ہیں۔ جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں مگر ابھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ مختصر سی بارات لے کر جارہا ہوں.ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا مگر مہنگائی بہت ہے، ولیمہ بعد میں ہوگا۔ جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہن کو  لے کر  واپس مظفر گڑھ کیلئے روانہ ہوں گے۔