ایجنٹ سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والوں کیلئے سزا تجویز کرلی گئی

ایجنٹ سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والوں کیلئے سزا تجویز کرلی گئی
کیپشن: Fake Degrees Verification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ڈگریوں کی تصدیق پر جعلی مہریں لگوانے والے افراد کی ڈگریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سمیت ملک بھر کے گریجویٹس کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق میں جعلسازی پر الرٹ جاری کیا ہے, ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ ایجنٹ سے ڈگریاں تصدیق کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایجنٹ کے ذریعے جعلسازی سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والے افراد کی ڈگریاں منسوخ کر دی جائیں گی,ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ صرف آن لائن سسٹم کے تحت ڈگریوں کی ویری فکیشن کی جاتی ہے اور کمیشن نے کسی بھی فرد کو اپنا ایجنٹ مقرر نہیں کر رکھا۔

مزید پڑھئے: ڈگریوں کی جعلی تصدیق، ایچ ای سی نے الرٹ جاری کردیا

ایچ ای سی نے خبردار کیا ہے کہ اصل ڈگریوں پر جعلی مہریں اور ٹکٹیں لگوانے والوں کی نشاندہی  پر مقدمہ درج ہوگا اور گریجویٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ہائرایجوکیشن کمیشن کے نام پر ڈگریوں کی جعلی تصدیق کا معاملہ سامنے آچکا ہے،جعلسازی کے خلاف ایچ ای سی نے پبلک الرٹ جاری کیاہے،ایچ ایس سی حکام کا کہناتھاکہ ایجنٹ کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق غیر قانونی تصور ہوگی، جعلی مہریں لگوانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کی جائیں گی،طلباء ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر تصدیق کے لئےاپلائی کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer