ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد میں دن دیہاڑے نوجوان قتل

Firing and murder
کیپشن: Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شفیق آباد میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں بھرے بازار میں فائرنگ کرنے والے مسلح ملزم کی شناخت شفاقت گجر کے نام سے ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو بھرے بازار میں سرعام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ سے ایک جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت ایک زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی.

ملزم کی فائرنگ سے زخمی عثمان، خور شید، اور سعدیہ نامی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ملزم شفاقت کے گھر پر چھاپہ مار کر دو رائفلیں قبضے میں لے لیں۔

واقعہ منظر عام پر آیا تو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے میو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ادھر شاہدرہ کے علاقے کامران پارک میں مالک مکان نے کرایہ دار کو گھر خالی کرنے کا بولا جس پر کرایہ دار نے گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ سے دو سالہ بچی فاطمہ عرف مانو جاں بحق ہوگئی جبکہ میاں بیوی اور ایک بیٹا بھی زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ سالہ عاطف، والد اختر اور ماں ردا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم شہباز زخمی اختر کا کرائے دار ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔