امریکی ویکسین فائزر کن شہریوں کو اور کہاں لگائی جارہی ہے؟

امریکی ویکسین فائزر کن شہریوں کو اور کہاں لگائی جارہی ہے؟
کیپشن: Pfizer (فائزر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فائزر ویکسین شہریوں کو لگنا شروع ، فائزر ویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی ویکسین فائزر ترجیحی بنیادوں پر مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو لگے گی،  اس حوالے سےکینسر، ایڈز اور آرگن ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو فائزر ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین کی تقسیم  بھی شروع کردی ہے تاہم ابھی تک جناح ہسپتال ، میو اور انمول ہسپتال کو ویکسین نہ مل سکی۔
دوسری جانب شوکت خانم ہسپتال کو 7 ہزار، پی کے ایل آئی کو فائزر ویکسین کی8 ہزار ڈوزز دی گئیں ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق پنجاب کو فائزر ویکسین کی23 ہزار ڈوزز دی گئیں جبکہ پنجاب میں ایڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ ،کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer