ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں‘‘

’’ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں۔ جیسے بھی حالات ہوں حکومت کے ساتھ ہیں۔ بجٹ پاس کروائیں گے ملک کو آگے لے جانے کے لیے عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔
پنجاب اسمبلی میں پریس گیلری کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمارے جو بھی تحفظات ہیں ان کی بات عمران خان سے ہی کریں گے لیکن ساتھ عمران خان کا ہی دیں گے۔ ملک کو آگے لیکر جانے کے لیے عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔
اسپیکر اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں حمزہ کے تایا اور صوبہ میں ان کے والد نے ملک کو دیوالیہ کیا۔ صاف پانی، مکینیکل تندور اور دانش سکول کے منصوبوں میں اربوں روپے کھا گئے۔
چودھری پرویزالہیٰ نے پریس گیلری کے نو منتخب صدر میاں اسلم اور سیکرٹری جنرل فیضان بنگش سے حلف لیا اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

Shazia Bashir

Content Writer