نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، لاہورمیں ہائبرڈ گھر بنیں گے

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، لاہورمیں ہائبرڈ گھر بنیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) بے گھر افراد کیلئے خوشخبری، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 8 ماہ میں 20 ہزار ہائبرڈ گھر تعمیر ہونگے، ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے چائنیز کمپنی کی پرپوزل قبول کرلی۔

چینی سن رائز کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کمپنی کے 5 رکنی وفد نے پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس ممبران سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چیئرمین، پنجاب  ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب اظہار، جنرل سیکرٹری عاطف میو چیئرمین پی ای سی حماد اعوان سمیت دیگر ممبران موجود تھے، کمپنی نے 20 ہزار ہائبرڈ گھروں کی تیاری پر پریزینٹیشن اور پرپوزل پیش کیا، ہائبرڈ گھروں کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی، گھر زلزلہ محفوظ، آکسیجن جنریٹڈ اوران میں آر او واٹر پلانٹ کی تنصیب ہوگی، گھر سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈک کے حامل ہونگے، منصوبے کیلئے جلد ایم او یو سائن ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer