سٹی 42: شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یومِ شہادت کے موقع پر خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو کے ہمراہ بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی اور شہید رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام، قومی یکجہتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔