ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کا گوجر خان میں خطاب، کشمیر میں ترقی کے لیے ن لیگ کو ووٹ دینے کی اپیل

مریم اورنگزیب کا گوجر خان میں خطاب، کشمیر میں ترقی کے لیے ن لیگ کو ووٹ دینے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے گوجر خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خونی رشتہ ہے اور انہیں جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ سے فارورڈ کہوٹہ تک نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے ان کی عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔ ان کے بقول نواز شریف نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کشمیر کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی بھی پاکستان اور کشمیر کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کا تصور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال کے بعد بھارت کشمیر کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی فلاح کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، صحت کی سہولیات، فیلڈ اسپتال، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، تعلیمی وظائف، گرین بس سروس اور دیگر ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ بھی ایسے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام باشعور ہیں اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا صدیق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ نعرے بھی لگائے۔