سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت میں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سینئر حکام کی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،
آئندہ سفارتی مصروفیات اور ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے مؤثر رابطہ کاری اور سفارتی اقدامات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
پاکستان کے خارجہ پالیسی اہداف اور قومی مفادات کے فروغ پر زوردیا۔